کرائمز

ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گیا

نارنگ منڈی (اے،آر،ملک سے) تھانہ نارنگ منڈی کی حدود میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس ٹیم محفوظ رہی اور جائے وقوعہ پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ذرائع کے مطابق SHO تھانہ نارنگ منڈی معہ سب انسپکٹر ذو الفقار علی اور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جہاں انہیں اطلاع ملی تھی کہ فلک شیر ASI CCD مریدکے سرکل اشتہاری مجرم ارشد عرف مچھر ولد شوکت علی سکنہ شنگل خورد کو گرفتار کرنے مقدمہ نمبر 391/21 بجرم 149/148/302 ت پ کے سلسلے میں کارروائی کر رہے ہیں۔جب پولیس ٹیم محمدی ولا روڈ نزد لدھیکے سٹاپ پہنچی تو وہاں تین نامعلوم مسلح افراد سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو روک رہے تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے گاڑیوں کی آڑ لے کر جوابی حکمت عملی اپنائی۔فائرنگ کے بعد ایک شخص شدید زخمی حالت میں سڑک کے کنارے گرا ہوا پایا گیا، جس نے ہوش میں آنے پر اپنی شناخت طارق ولد سلطان، سکنہ ڈھڈی والا ضلع فیصل آباد کے طور پر کروائی۔ پولیس کے مطابق وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ایک بدنام زمانہ گینگ سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button