کرائمز

پولیس نے منڈی مویشیاں سے پانچ چور معہ پانچ بکرے، کیری ڈبہ پکڑ لیا

چونیاں (محمدشہزادمغل) کنگن پور پولیس نے منڈی مویشیاں سے پانچ چور معہ پانچ بکرے، کیری ڈبہ پکڑ لیا تین دن بعد چوروں سے ساز باز ہو کر کیری ڈبہ اور دو چور بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیئے۔ آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخو پورہ رینج سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مورخہ 8 جولائی بروز منگل مویشی منڈی کنگن پور سے 15 پر پولیس کو اطلاع دی گئی کہ پانچ کس مشکوک افراد بکرے فروخت کر رہے ہیں جس پر اے ایس آئی ابرار دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا ملزمان محمد یونس، علی اکبر، محمد اعظم، علی حسن اور اس کے بھائی سلیم کو ایک کس موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ نمبری LET1315 اور پانچ عدد بکرے اپنے قبضہ میں لے لئے تین دن غیر قانونی حراست اور بغیر مقدمہ درج کئے۔ ملزمان سے تفتیش کی جنہوں نے جلو موڑ لاہور کے علاقہ میں کئی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ اے ایس آئی ابرار نے تمام وارداتوں پر پردہ پوشی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر کیری ڈبہ اور دو چوروں علی حسن اور اسکے بھائی سلیم کو چھوڑ دیا اور تین دن بعد باقی تین ملزمان مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے وصول کر کے ساری وارداتیں ڈالنے کی بجائے ایک فرضی مدعی بنا کر دو بکریوں کی برآمدگی ڈال کر تین بکرے خود تھانیدار ہڑپ کر گیا۔ ابرار اے ایس آئی ملزمان کا ریمانڈ طلب کرنے کی بجائے جوڈیشل لکھ کر بعدالت جنابِ امبرین طارق اعوان میں ملزمان کو پیش کر دیا جس پر معزز عدالت نے حالات واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے اے ایس آئی ابرار کی سخت سرزنش کی اور مقدمہ ڈسچارج کر دیا مقامی شہریوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخو پورہ رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کی مکمل غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور زمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button