پولیس کی کاروائی ،اغواء ہونے والا صابر بازیاب
لاہور ( آئی این پی )گلشن راوی پولیس کی بہترین کاروائی اغواء ہونے والے صابر کو بازیاب کروا لیا،مغوی صابر کروکس سنوکر کلب کے سٹینڈ پر سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا،ملزمان نے سنوکر کلب کے سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر تشدد کیا اور گاڑی میں صابر کو اغواء کر کے لے گئے،ملزمان کو سی سی ٹی فوٹیج میں شہری پر تشدد اور اغواء کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا،ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں سے ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا گیا،ملزمان امیر حمزہ اور شہباز سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد،مغوی صابر کے رشتہ دار احمد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان امیر حمزہ اور شہباز مزید تحقیقات کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے،مغوی صابر کی بازیابی پر لواحقین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی،ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی بہترین کاروائی پر گلشن راوی پولیس کو شاباش،شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر