کرائمز
پولیس ان ایکشن ،3 منشیات فروش گرفتار ، چرس اوردیسی شراب برآمد
لاہور /ماڈل ٹاؤن ڈویژن (آئی این پی )پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن ،شادمان پولیس نے 24 گھنٹوں میں 3 منشیات فروش گرفتار کر لیے ،ملزمان خالد اور محمود کو سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ،ملزم ساحل کو دوران سنیپ چیکینگ روہی نالے سے گرفتار کیا گیا، ایس ایچ او شادمان ،ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو سے زائد چرس، 250 گرام آئس اور 50 لیٹر دیسی شراب برآمد ،ملزمان کیخلاف مقدمات درج انویسٹی گیشن کے حوالے، ایس ایچ او شہزاد نعیم ،منشیات کی روک تھام کیلئے ڈویژن میں کڑی نگرانی جاری ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ