رائیونڈ میں النور لیبارٹریز کا باقاعدہ افتتاح ، نمایاں شخصیات کی بھرپور شرکت
رائیونڈ (شمشادعلی بھٹی سے) نور آئی کئیر ہسپتال کے زیر انتظام رائےونڈ میں ہر قسم کے بلڈ ٹیسٹ کی جدید طبی سہولیات سے آراستہ النور لیبارٹریز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ، افتتاحی تقریب میں چوہدری شہزاد نذیر سندھو (چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی) ملک احسن افضل کھوکھر (ن لیگی رہنما) چوہدری احسان الحق ایڈووکیٹ ، حاجی رانا اعظم خاں(سابقہ وائس چیئرمین) رانا عمر دراز (ن لیگی رہنما ، چوہدری فیض الحسن صداقت عرف فیضی جٹ (سابقہ صوبائی وزیر کوآرڈینیٹر) شیخ فیصل خالد بجاج (سابقہ کونسلر) رانا شمشاد منج (سابقہ کونسلر) ن لیگی رہنما ملک خلیل احمد ، وسیم اکرم ، میاں محمد سعید (سینئر سیاسی و سماجی شخصیت) شمشادعلی بھٹی (سی ای او پرائم ایسوسی ایٹس ) سید ظفر ساجد (سینئر صحافی) سمیت تمام معزز مہمانوں نے نور آئی کئیر ہسپتال اور النور لیبارٹریز کے سی ای او محمد عمران کلیا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ، اس موقع معزز شرکاء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران کلیا نے کہا کہ النور لیبارٹریز کے قیام کا مقصد عوام کو معیاری ، مستند اورسستے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ بالخصوص غریب اور مستحق افراد کیلئے تمام میڈیکل ٹیسٹ 100% فری کئے جائیں گے ۔ معزز شرکاء نے نور آئی کئیر ہسپتال کی انتظامیہ کے اس فلاحی اقدام کو اھل رائےونڈ اور رائےونڈ سے ملحقہ درجنوں دیہاتوں کے باسیوں کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ النور لیبارٹریز ، نور آئی کئیر ہسپتال کی طرح عوامی خدمت میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی ۔