جوہر ٹاؤن 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار
لاہور / جوہر ٹاون (نامہ نگار )تھانہ جوہر ٹاؤن 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار،ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار ریال ہزار نقدی موبائل اور پرس چھین کر فرارہیں، جھوٹا کالر،تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا،،دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا،ملزم ذوالقرنین نے اپنے ہی دوست کے پیسے ہڑپ کرنے کے چکر میں جھوٹی کال کر دی،ایس ایچ او محسن شہزاد ،ملزم ذوالقرنین نے پیسےہڑپ کرنے کا پلان بنایا اور پیسوں کو موٹر سائیکل کے خفیہ خانے میں چھپا دیا اور 15 پہ کال کر دی،ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں،ایس پی صدر ،عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں