نسیم درمانوی کو "بھولے پنچھی” کی اشاعت پر محمدزاہدصدیقی کی طرف سے مبارکباد
لاہور(نامہ نگار) مرکزی وائس چیئرمین نیشنل پیس کونسل آف پاکستان، شاعر، ادیب، صحافی، کالم نگار اور سماجی شخصیت جناب محمدزاہدصدیقی نے نسیم درمانوی کو "بھولے پنچھی” کی اشاعت پر مبارکباد دی ہے۔ یاد رہے کہ سرزمین نارووال (پنجاب /پاکستان) کے قصبہ درمان سے تعلق رکھنے والے معروف ادیب، مصنف اور شاعر "نسیم درمانوی”کی پنجابی شاعری پر مشتمل پہلی کتاب "بھولے پنچھی” چھپ کر منظر عام پر آگئی ہے۔ اس سے قبل آپ کی کئی پنجابی نظمیں ،غزلیں اور نعتیں "لہندے و چڑھدے پنجاب” (پاکستان و انڈین ) کے اخبارات و رسائل میں چھپ کر ادبی حلقوں کی جانب سے داد سمیٹ چکی ہیں۔ نسیم درمانوی کی پنجابی شاعری پر مشتمل اس کتاب کا دیباچہ معروف ماہر تعلیم ،ادیب،شاعر،مصنف،محقق اورمترجم محترم جناب ڈاکٹر محمود احمد کاوش صاحب نے تحریر کیا ہے جبکہ فلیپس محترم جناب مدثر اقبال بٹ صاحب (چیئرمین پنجابی یونین و چیف ایگزیکٹو” روزوار بھلیکھا "لاہور۔پاکستان)، محترم جناب الیاس گُھمن صاحب لاہور(معروف ادیب و صدر پنجابی زبان تحریک)،محترم ڈاکٹر اکبر علی غازی صاحب لیکچرار سیالکوٹ (معروف ادیب ومحقق) محترم جناب ڈاکٹر یوسف عالمگیرین صاحب (معروف ادیب و مصنف چیف ایڈیٹر "ہلال”) محترم جناب ڈاکٹررحمت عزیز خاں چترالی صاحب (معروف ادیب و کالم نویس)،محترم جناب عارف محمود ملک صاحب(معروف شاعر وادیب)،محترم جناب حکیم ارشد شہزاد صاحب شکرگڑھ(معروف پنجابی شاعر) ، محترم جناب عرفان اللہ عرفان صاحب (معروف شاعر)،محترم جناب طارق محمود انجم صاحب(معروف شاعر) کی نوک قلم سے زینت کتاب بنے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نسیم درمانوی کی اردو زبان میں لکھی معروف تاریخی کتاب "چڑھتے سورج کی سرزمین نارووال کا احوال” (گورداسپور سے کرتارپور تک) ادبی حلقوں میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے ۔اس تحقیقی کتاب پر نسیم درمانوی نےاپنی زندگی کے تقریبا بیس ،پچیس سال صرف کیئے تھے۔ اس تاریخی کتاب کا دیباچہ محترم جناب ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب (چیئرمین اخوت) نے تحریر کیا جبکہ فلیپس محترم جناب مجیب الرحمٰن شامی صاحب(چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان)،محترم جناب سہیل وڑائچ صاحب(روزنامہ جنگ/جیئو)،محترم اوریا مقبول جان صاحب(معروف دانشور) اور مرحوم و مغفور محترم جناب ایس۔ایم ظفر صاحب(معروف ماہر قانون و سابق وزیر قانون) کی قلم سے زینت کتاب بنے۔ خدا کے فضل و کرم سے یہ تاریخی و تحقیقی کتاب کئی ممالک میں تاریخ سے دلچشپی رکھنے والے خواتین و حضرات کے زیر مطالعہ ہے۔ امید واثق ہے کہ نسیم درمانوی کی تاریخی کتاب کی طرح یہ کتاب "بُھولے پنچھی” بھی ادبی دنیا میں مقبولیت حاصل کرے گی۔ پنجابی شاعری کی اس کتاب (بھولےپنچھی) میں پنجابی و دیہی ثقافت کا پرچار ،اپنی مٹی و دھرتی سے پیار واضع نظر آتاہے۔ "بھولے پنچھی” ہماری گزری رھتل کی نشانی وعلامت ہے. یہ کتاب نظموں،غزلوں،چوبرگوں،قطعوں اور روباعیائیوں وغیرہ پر مشتمل ہے۔۔