علاقائی خبریں

حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ، رائے وقاص کھرل

جڑانوالہ (رانااکرام اللہ سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص اسلم کھرل نے حکومت کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز کو بند اور ملازمین کو فارغ کرنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز فیصل آباد ریجن کے 40 سٹورز کو ختم کرنے کا اعلان کرکے 300 ملازمین کو روزگار سے محروم کردیا ہے یہ ظالمانہ اقدام ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ ملازمین کو انصاف فراہم کرے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کی بنیاد رکھی لیکن ن لیگ حکومت اس کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے انہوں نے صدر اصف علی زرداری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اس موقع پر ملازمین نے کہا کہ 18 سال یونٹلی سٹور میں کام کیا اج ہم نے ایک جھٹکے سے فارغ کر دیا ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں لہذا ہم سے ہمارا روزگار نہ چھینا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button