اطہر اسماعیل کی میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری
چونیاں(محمدشہزادمغل) عوامی مسائل خدمت خلق کے جذبہ کے تحت حل کرنا ریجن پولیس کی اولین ترجیح ہے، شیخوپورہ ریجن کو کرائم فری بنائیں گے۔ آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری، آر پی او موسلا دھار بارش کے باوجود کھلی کچہری پہنچ گئے۔ دو ماہ سے لاپتہ بچہ شفاقت راجہ کو تفتیشی افسر منور احمد نے تلاش نہیں کیا، آر پی او نے ایک ہفتہ کا وقت بچے کو ڈھونڈ کر میرے دفتر لائیں۔ بے حس اور لاپرواہ والدین بچوں کو ہوٹل، ورکشاپ یا دیگر جگہوں پر چھوڑ دیتے ہیں جہاں تشدد سے بچے فرار ہو جاتے ہیں۔ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس موقع پر سابق ممبر پنجاب بار رانا محمد سعید اختر کی صدارت میں وکلاء کے وفد کی آر پی او اطہر اسماعیل سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ڈی ایس چونیاں سرکل محمد ریاض ،سرکل ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران، سول سوسائٹی کے افراد، صحافی حضرات اور سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ار پی او نے مزید کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور میرٹ پالیسی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا۔پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ پولیس کو شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے ،مجرمان،اشتہاریوں، ڈاکوﺅں، چوروں، منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے عوامی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اس سلسلہ میں شہروں ،قصبوں اور دیہاتوں میں کونسلر،چیئرمین، نمبردار اور کسی بھی طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے معزز شہری اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ عوامی تعاون کے بغیر سماج دشمن عناصر کو نکیل نہیں ڈالی جاسکتی۔