کرائمز

غریب محنت کش امانت مسیح کی زمین پر سگے بھائی قابض

چوک سرور شہید( ڈسٹرکٹ رپورٹر)خون سفید ہوگیا چند ایکڑ زمین کے لیے بھائی بھائی کا دشمن بن گیاچک نمبر 584میں غریب محنت کش امانت مسیح کی زمین پر سگے بھائی قابض سلیم مسیح اور عرفان داؤد مسیح نے زمین پر ہل چلانے کی کوشش پر آپے سے باہر سگے بھائی امانت مسیح کا بازو اور ہاتھ توڑ دیاتفصیلات کے مطابق چوک سرور شہید خون سفید ہوگیا چند ایکڑ زمین کے لیے بھائی بھائی کا دشمن بن گیا والد کی وفات کے بعد سیاسی پشت پناہی حاصل ہونے پر سگے بھائیوں سلیم مسیح اور عرفان داؤد مسیح نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر غریب بھائی امانت مسیح پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے جان لینے کے درپے آگئے والد کی طرف سے دی جانے والی زمین پر قبضہ کے بعد ان کی اپنی زمین پر بھی ہل چلانے کی کوشش پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈنڈے سوٹوں کے ساتھ حملہ کرکے بازو اور ہاتھ توڑ دیا امانت مسیح اور اس کے بیٹے نے ایس ڈی پی او چوک سرورشہید عبد الشکور قیصرانی ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان آر پی او ڈی جی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ میری زمین فوری طور پر مجھے واپس دلوائ جائے اور ان ظالموں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button