ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 48 گھنٹوں میں 19 ملزمان گرفتار
لاہور/ ماڈل ٹاؤن ڈویژن(آئی این پی ) پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 48 گھنٹوں میں 19 ملزمان گرفتار کر لیے ،گرفتار ملزمان میں منشیات فروش، اشتہاری و ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ،گرفتار ملزمان میں ہوائی فائرنگ ناجائز اسلحہ رکھنے والے بھی شامل ،ملزمان کو 15کالز، دوران پٹرولنگ، سرچ آپریشن اور خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ،اشتہاری ملزمان اقدام قتل، بوگس چیک سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے ،اشتہاری ملزمان مقدمات درج ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں روپوش تھے ،ریکارڈ یافتہ ملزمان کیخلاف چوری، ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں ،منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 2 کلو سے زائد چرس اور 250 گرام آئس برآمد ،ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو 15 کالز پر کارروائی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج، تفتیش جاری،جرائم کی روک تھام کیلئے ڈویژن میں کڑی نگرانی جاری ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ