پولیس افسران و جوانوں کی ویلفئیر کیلئے ہر ممکن اقدام لیں گے، منزہ کرامت
لاہور/ میو ہسپتال (آئی این پی )پولیس افسران و جوانوں۔شہداء فیملیز کی ویلفئیر کیلئے احسن اقدام،ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کی پولیس افسران و جوانوں اور شہداء کی فیملیز کو ماہر ڈاکٹرز سے علاج کروانے کی ہدایت،مئیو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز ڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس لائنز میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے،ماہر ڈینٹل سرجن۔گائناکالوجسٹ۔فزیو تھراپسٹ روزانہ صبح 09 سے دوپہر 02 بجے تک ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہسپتال میں ڈیوٹی انجام دیں گے،بروز سوموار ماہر امراض جلد۔آرتھوپیڈک ڈاکٹرز ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے،بروز منگل آرتھوپیڈک ڈاکٹر ڈسٹرکٹ پولیس ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے،بروز بدھ ماہر امراض ناک کان و گلا۔گردوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے،بروز جمعرات ماہر امراض چشم۔ڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس لائن ڈیوٹی انجام دیں گے،فزیو تھراپسٹ۔ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر بروز جمعہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس لائن ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ماہر امراض نفسیات۔بچوں کی بیماریوں کے حوالے سے ڈاکٹر ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ پولیس ہسپتال قلعہ گجر سنگھ موجود ہوں گے۔،پولیس افسران و جوانوں کی ویلفئیر کیلئے ہر ممکن اقدام لیں گے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت