علاقائی خبریں
تاجروں کو ہراساں کر کے کاروبار مفلوج کیا جا رہا ہے،چودھری سجاد نذیر
لاہور(آئی این پی )پیپلز پارٹی گلف آر سی,سی اے کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ تاجروں کو ہراساں کر کے کاروبار مفلوج کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت پہلے ہی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے، اب تاجروں پر شکنجہ کس کر ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بھی برباد کر رہی ہے پیپلز پارٹی تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تاجر دوست پالیسیاں لای جایں اور ملکی معاشی صورت حال کو خراب کرنے سے گریز کیا جائے۔