علاقائی خبریں

موسم میں تبدیلی، لیسکو سسٹم پر بجلی کی طلب میں نمایاں کمی

لاہور(آئی این پی ) موسم میں حالیہ تبدیلی اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی ذرائع کے مطابق طلب میں 1300 میگاواٹ تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق اس وقت لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی مجموعی طلب 3260 میگاواٹ ہے، جب کہ قومی پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کی جانب سے لیسکو کو 3400 میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جا رہی ہے، یعنی ادارے کو طلب سے زائد بجلی میسر ہے۔اس کے باوجود، لیسکو کی جانب سے 160 میگاواٹ کے شارٹ فال کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں مرحلہ وار لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس پر شہری حلقوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔ماہرین کے مطابق موسم بہتر ہونے سے لوڈ میں کمی آئی ہے، اور اس وقت لیسکو کے پاس اتنی بجلی موجود ہے کہ بغیر کسی لوڈ مینجمنٹ کے فراہمی ممکن ہو سکتی ہے۔ تاہم بعض مقامات پر جاری غیر اعلانیہ بندشوں پر لیسکو کو وضاحت دینا ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button