علاقائی خبریں

بھارت نے اسلام دشمنی کی بنیاد 13جولائی1931 میں رکھی ؛ ساجد لیاقت منا پرنس

لاہور / رائیونڈ(آئی این پی ) بھارت نے اسلام دشمنی کی بنیاد 13جولائی1931 میں رکھی ؛ ساجد لیاقت منا پرنس ، 13جولائی کا سیاہ ترین دن جب بھارت میں ایک نوجوان نے اذان شروع کی اور ڈوگرہ فوج نے گولیا ں برسا کر22 مسلمانوں کو شہید کیا ، تحریک آزادی کشمیر کا وہ تاریخی سنگِ میل ہے جب عبدالقدیر نامی کشمیری کے مقدمے کی سماعت جیل میں جاری تھی ، جیل کے باہر ہزاروں کشمیری جمع تھے ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء عوامی یوتھ ونگ کے چیئر مین چوہدری ساجد لیاقت منا پرنس مانگاروڑ اپنے ڈیرے پر یوم کشمیر کے حوالے سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر جنت ظہیر ہے اور جنت کبھی کسی کافر کو نصیب نہیں ہوئی ، کشمیر ہماری شہ رگ ہے ، اور کشمیریوں سے ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پرہے ، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر عالمی اور قومی فورم پر ان کی آواز بنے گی،تحریکِ آزادی کشمیر کے ان بائیس عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے وہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں، اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں ، بھارت نے آج بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کو ظلم و جبر کی آماجگاہ بنا رکھا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button