کرائمز
ٹاؤن شپ، گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص قتل
لاہور(کرائم رپورٹر) ٹاؤن شپ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی۔ مقتول سابق لیگی چئیرمین محمد شوکت عرف شوگی چنگڑ کا بھائی ہے۔ ذرائع کے مطابق اعظم کو اسکے بھتیجے عبدالرحیم نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ فائرنگ کے دوران 17 سالہ عبدالرحیم بھی زخمی ہوا،ہسپتال منتقل، پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔