پیکا ایکٹ سے آزادی اظہار رائے کو دبایا گیا ہے:توصیف احمد
گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں )گوجرانوالہ IFJ کی جانب سے متنازعہ پیکا ایکٹ پر اظہار تشویش پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے موقف کی تائید ہے ۔ پیکا ایکٹ سے آزادی اظہار رائے کو دبایا گیا ہے پی ایف یو جے ورکرز پیکا ایکٹ کو پہلے ہی آئین پاکستان سے متصادم قرار دے چکی ہے کیونکہ اس وقت صحافی پاکستان بھر میں ڈر اور خوف کے ماحول میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں آزادانہ طریقے سے انجام نہیں دے پا رہے ہیں ۔ پی ایف یو جے ورکرز انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس ورکرز کے موقف کی مکمل تائید کرتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے سیکریٹری جنرل شاہد علی ، نائب صدر ملک توصیف احمد ، مرکزی فنانس سیکریٹری سید بلال عزت نقوی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی ، صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز شکیل یامین کانگا ، دارا ظفر سیکریٹری جنرل ایپنک ، صدر سرگودھا یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، ملک مظہر نائب صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، سید غلام عباس تنویر صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، شوکت وٹو جنرل سیکریٹری فیصل آباد ، فاروق گوندل صدر سرگودھا یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، جنرل سیکریٹری سرگودھا رانا اشرف ، ممبر ایف ای سی اے آر سلیم ، سینئیر نائب منظور ممتاز ، صدر مظفر گڑھ شیراز بشیر ، جنرل سیکریٹری مظفر گڑھ زیشان اکبر نقاش ، ممبر ایف ای سی و کوارڈینیٹر بلوچستان غلام حسین بلوچ ، محبوب شہوانی قلات یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، ممبر ایف ای سی عشرت الماس چوہدری ، رانا غلام عارف صدر جھنگ یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، صدر کھاریاں یونین آف جرنلسٹس ورکرز فرحان علی ، جنرل سیکریٹری کھاریاں شہزاد راجہ , سینئیر نائب صدر شہباز گولڑوی ، شیخ ظفر صدر سرائے عالمگیر یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، جنرل سیکریٹری سرائے عالمگیر راجہ حسن ، افتخار علی بٹ جنرل سیکریٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، بلال لودھی جنرل سیکریٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، مشتاق احمد نائب صدر آر یو جے ورکرز و جنرل سیکریٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن وزیر آباد ، ایوب حس صدر سمبڑیال یونین آف جرنلسٹس ورکرز ، جنرل سیکریٹری میاں شمریز سمبڑیال ، حافظ شاہد ملک جنرل سیکریٹری جی یو جے ورکرز و دیگر نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو انٙرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے خط کی روشنی میں متنازعہ قانون کا ازسر نو جائزہ لینا چاہیے اور سپریم کورٹ حکومت کو متنازعہ پیکا قانون میں ترامیم کی ہدایت دے تاکہ مُلک میں آزادی اظہار رائے پر لگی قدغنیں ہٹائی جا ئیں آزاد صحافت ترقی یافتہ معاشرے کی ضامن ہوتی ہے ۔ تینوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے ورکرز کو حکومت کی جانب سے دبایا جا رہا ہے تاکہ صحافیوں کے حقوق کے لئے اُٹھائی جانے والی صحت مند آواز کو کمزور کیا جا سکے جس کے بینیفشریز کا شعبہ صحافت سے منسلک مخصوص طبقہ کو باخوبی علم ہے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا وہ چاہے متنازعہ پیکا قانون ہو یا پنجاب ڈیفی میشن ایکٹ ورکرز نے بھرپور مظاہرے کر کے انٹرنیشنل سطح تک موثر طریقے سے اپنا موقف پیش کیا گیا جس کے پیش نظر آج آئی ایف جے نے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے ۔