پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے :فتح کاہلو
چونیاں(محمدشہزادمغل) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے ملازمین عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں کرپٹ عملہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ پولیس لاہور ریجن فتح احمد کاہلو نے مرکزی پریس کلب تحصیل چونیاں حافظ میڈیا گروپ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ لاہور ریجن میں گزشتہ ماہ کل 1187 ایف آئی آر درج ہوئیں دورانِ چیکنک 10 پسٹل 11 اشتہاری ملزمان اور 10 چوری شدہ کاریں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں 1018 افراد کو فوری مدد فراہم کی گئی جبکہ 43 زخمی افراد کو فسٹ ایڈ فراہم کی گئی چوہدری فتح احمد کاہلو نے مزید بتایا کہ 998 عارضی ناجائز تجاوزات کو ختم کروایا گیا جبکہ 2 گم شدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا ماہ جون میں لاہور ریجن میں 3426 افراد کے چالان کئے گئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین ہمارے لئے قابل فخر اور قابلِ عزت ہیں تمام ملازمین عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں بد اخلاق اور رشوت خور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔