کرائمز

گیس ری فلنگ اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار

وہاڑی کرمپور (گلزاراحمدسیال سے) چمک کا کمال یا کچھ اور شہر بھر میں گیس ری فلنگ اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمارمحکمہ سول ڈیفنس کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دینے لگی تفصیلات کے مطابق شہر اور اسکے گردو نواح میں جگہ جگہ گیس ری فلنگ کی جاتی ہے اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار ہے جو کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اور انکو چیک کرنے والے ادارے خاص طور پر سول ڈیفنس کے افسران اے سی کمروں سے باہر نکل کر چیک کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے اور اگر کبھی فیلڈ میں نکل بھی جائیں تو انکا زور صرف کمزور دکانداروں پر چلتا ہے اور ایک دو کاروائیاں ڈال کر فوٹو سیشن کے بعد معاملہ ختم کسی بااثر کے خلاف کبھی کاروائی نہیں ہوتی پتا نہیں وہ سفارشی ہیں بااثر ہیں یا پھر چمک کا کمال ہے وہ لوگ دھڑلے سے ری فلنگ اور غیر قانونی ایجنسیاں چلا رہے ہیں اور کمزور کی ایجنسی کی مشین اٹھا کر لے آتے ہیں اور تمام مشینری نکال (پرزے)نکال کر خرد برد کرنے کے بعد ڈھانچہ سٹور میں رکھ دیتے ہیں ایسا ہی ڈھانچہ اس وقت بھی لائبریری گراؤنڈ سٹور میں موجود ہے اطلاعات ہیں کہ یہ ڈھانچہ سول ڈیفنس ملازمین نے رکھا ہے اور ساری مشینری خرد برد کرلی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیاں بہت بڑا خطرہ ہیں اعلی حکام فوری طور پر اسطرف توجہ دیں اور انکے خلاف کاروائی کرکے شہر کے لوگوں کو تحفظ فراہم کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button