کرائمز
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، 3 ڈاکو ہلاک
ساہیوال (آئی این پی)ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق تینوں ملزمان ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔