کرائمز

سلمان شہباز پر مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل

لاہور (آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز پر مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور 31جولائی تک جواب طلب کر لیا۔کیس کی سماعت جسٹس مس عالیہ نیلم نے کی جبکہ سلمان شہباز کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے 10جولائی کو قانون کے منافی مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے اور حقائق کا جائزہ لیے بغیر چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ سیشن کورٹ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے اور حتمی فیصلے تک مقدمہ درج کرنے کے حکم کو معطل کیا جائے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سیشن کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔
پنجاب میں اشیاءکی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ
پرائس کنٹرول کونسل کے اختیارات میں تبدیلی کے لئے بل پنجاب اسمبلی میں پیش
لاہور (آئی این پی) حکومت پنجاب نے اشیاءکی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پرائس کنٹرول کونسل کے اختیارات میں تبدیلی کے لئے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، اس حوالے سے دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز (ترمیمی)بل 2025ءپنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا گیا ہے۔ترمیمی بل کے تحت دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ایکٹ 2024ءمیں ترامیم کی جائیں گی، پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلی کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہوگی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے پرائس کنٹرول کی وزارت موجود نہیں، اس وزارت کو وزیراعلیٰ پنجاب اپنے پاس رکھیں گی۔بل کے مطابق سیکرٹری صنعت کو کونسل کا ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز کرنے کی تجویز ہے، نئے ارکان میں لائیو سٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب سہولت بازاروں کے سربراہان شامل ہونگے، ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کی تعداد 3-3مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مجوزہ بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا، کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button