کرائمز

1784کریمینل گینگزکے3942ممبران گرفتار، 97کروڑ 66لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد

لاہور (آئی این پی) لاہورپولیس کریمینل گینگز کے قلع قمع کیلئے کمر بستہ ہے،اس ضمن میں رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 1784کریمینل گینگز کے 3942 ممبران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 97کروڑ 66لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ ملزمان سے14کاریں، 2912موٹر سائیکلیں،100دیگر وہیکلز، 260تولے سونا،4049موبائل فون اور51لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ڈکیتی، چوری اورنقب زنی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف موثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ کاریں، موٹر سائیکلیں، زیورات، موبائل فون اور لیپ ٹاپ قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیئے جاتے ہیں۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ منظم گروہوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی،قماربازی اور نقب زنی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس نے سنگین جرائم کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم کے مقدمات کو ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ جدید فارنزک سائنس کی مدد سے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button