کرائمز

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

لاہور (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی لاہورضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کے ہوشربا اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایک ماہ میں دو دفعہ پیٹرول بم چلا کر عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔یہ فیصلہ سراسر عوام دشمن ہے اور غریب عوام کا معاشی قتل ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے۔ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں جبکہ حکمران طبقہ مہنگائی کے تیر برسا رہا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے۔پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلیٹی بلز میں اضافے کے خلاف عوام کو منظم کرے گی اور پورے لاہور میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ اس تحریک کا مقصد عوامی مسائل کا حل،عوام کو ریلیف فراہم کرانا اور ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنا ہے۔آخر میں ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button