کرائمز
سندر میں خاتون تین بچوں سمیت لاپتہ ،اغواءکا مقدمہ درج
لاہور (آئی این پی) سندر میں خاتون تین بچوں سمیت لاپتہ ہو گئی ،پولیس نے مغوی رخسانہ کے باپ کی مدعیت میں اغواءکا مقدمہ درج کرلیا۔رخسانہ کو 10سالہ فاطمہ، 7سالہ ماہنور اور 5سالہ احمد سمیت کو اغواءکر لیا گیا، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ رخسانہ بچوں کے ہمراہ گھر مراکہ سے مارکیٹ گئی۔چوبیس گھنٹے بعد بھی رخسانہ سمیت بچوں کا سراغ نہیں مل سکا، پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کر کے کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے مغویان کی تلاش جاری ہے۔