خوبصورت سٹروک کے ساتھ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ اغاز
شجاع آباد (مظہرتاج قریشی)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کی ساؤتھ پنجاب ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں خصوصی شرکت/ٹورنامنٹ میں ملتان خانیوال بہاولپور ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں نے حصہ لیا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ایک خوبصورت سٹروک کے ساتھ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ اغاز کیا اس سے قبل آرگنائزنگ کمیٹی نے کھلاڑیوں کا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان سے تعارف کرایا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر آج اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتا کہ یہ ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے جوان ہمارے لیے رول ماڈل ہیں جنہوں نے اپنی کمزوری کو اپنی طاقت بنایا اور ثابت کیا کہ اگر انسان عزم اور ہمت کے ساتھ کسی کام کو کرنےکی ٹھان لے تو وہ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے آخر میں مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے کھلاڑیوں میں میڈلز شیلڈز تقسیم کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کو یادگاری شیلڈ دی