کرائمز
پیئمانے 6ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کر لیں
لاہور( آئی این پی)پنجاب ایجوکیشن انیشی ٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی (پیئما)نے 6ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ۔ پیئما سکولز ایجوکیش ڈیپارٹمنٹ کی خود مختار باڈی ہے جو سارے صوبے میں 6لاکھ بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ پنجاب ایجوکیشن انیشی ٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ ریسرچ،ڈائریکٹر پروگرام ،ڈائریکٹر آئی ٹی ،ڈائریکٹر پارٹنر شپ اینڈ کو لیپریشن ،ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوولیشن اور ڈائریکٹر کارپوریٹ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ منتخب ہونے والے ڈائریکٹرز کو آغاز میں3لاکھ92ہزار50روپے تنخواہ کی پیشکش کی جائے گی ۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ4اگست مقرر کی گئی ہے ۔