کرائمز

اکبری منڈی میں چھت گرنے سے خاتون ،بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور( آئی این پی)اکبری منڈی میں چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔گھر کی چھت خستہ حالت کے باعث زمین بوس ہوئی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اورملبے تلے سے لاشوں کو نکال کر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون، بچے کی شناخت ثمینہ اور رجب علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نوجوان کی شناخت رضا حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button