کرائمز
منشیات فروش کو40سال قید ،16لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم
لاہور( آئی این پی)سیشن کورٹ لاہور نے 19 کلو چرس اور 6 کلو افیون برآمدگی ثابت ہونے پر مجرم کو 40سال قید اور 16لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم انور چوہدری نے تھانہ شفیق آباد میں2023 میں درج مقدمے کا فیصلہ سنایا ۔پراسیکیوٹر حافظ طارق کے مطابق ساجد علی سے 19کلو چرس اور 6 کلو افیون بر آمد ہوئی، ساجد پیشہ ور منشیات فروش ہے ، استدعا ہے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جائے ۔عدالت نے وکلاءکے دلائل کے بعد جرم ثابت ہونے پر ساجد کو 40سال قید اور 16لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنایا ۔