کرائمز
چورکمپیوٹر،لیپ ٹاپ کے ساتھ قیمتی سامان چرا کر رفوچکر
مصطفی آباد/للیانی(حمید قصوری ) پریس کلب میں چوری کی واردات،چورکمپیوٹر،لیپ ٹاپ کے ساتھ قیمتی سامان چرا کر رفوچکر ہوگئے،پولیس نےموقع پر پہنچ کر چوروں کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد پریس کلب میں چوری کی واردات ہوگئی جس میں چور تالے توڑ کر کمپیوٹر،لیپ ٹاپ،پنکھے،کرسیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے ہر مصطفی آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔صحافیوں کا کہنا ہے کہ پریس کلب کے بالکل سامنے پٹرولنگ پوسٹ ہونے کے باوجود چوروں کا اس طرح کی واردات کر جانا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔عوامی ادارے بھی چوروں کی دستبرد سے محفوظ نہیں رہے ۔مصطفی آباد کی صحافی برادری نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے پریس کلب میں چوری کرنے والے چوروں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔