کرائمز

سی سی ڈی کی کارروائیاں، سانول باجوہ کی منشیات فروشی سے توبہ

چوک سرور شہید( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی سی ڈی کی کاروائیوں کے پیش نظر سانول باجوہ کی منشیات فروشی سے توبہ، اعلیٰ حکام سے معافی کی اپیل تفصیلات کے مطابق چوک سرور شہید میں موجودہ سی سی ڈی اور پولیس کاروائیوں کے پیش نظر سانول باجوہ جوکہ تحصیل سرور شہید کا رہائشی ہے اس نے مسجد میں قرآن مجید ہاتھ میں لے کر اپنی سابقہ غلطیوں اور شراب فروشی پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے مسجد میں اہل علاقہ کے سامنے قرآن مجید ہاتھ میں لے کر منشیات فروشی سے توبہ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی اس نے اس موقع پر اعلیٰ حکام، ڈی پی او، ڈی ایس پی اور دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ویڈیو میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ کسی بھی غیر قانونی یا نامناسب عمل میں ملوث نہیں ہوگا اور قانون کا احترام کرے گا جبکہ پولیس کے مطابق ابھی تک سانول باجوہ کی طرف سے پولیس افسران کے سامنے پیش ہوکر کسی قسم معافی یا معافی نامہ نہیں گزارا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button