سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم کا شجاع آباد جلالپور کا دورہ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دی دیا ہے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تمام ادارے الرٹ اور متحرک ہیں ملتان سے مظفر گڑھ اور ہیڈ محمد والا کی طرف جانے والی ٹریفک کو ناگ شاہ چوک اور سیداں والا بائی پاس سے متبادل راستوں پر بھیجا جائے گا جلال پور پیروالا میں ہیڈ ترنڈہ محمد پناہ علی پور اوچ شریف اور جھانگڑہ پل کی طرف جانے والی ٹریفک کو دوا چوک پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ اسی طرح ملتان شجاع آباد اور جلالپور سے آنے والی ٹریفک کو دوا چوک ڈائیورشن پوائنٹ سے بہادر پور روڈ سے لودھراں کی طرف یا جلال پور انٹرچینج سے ملتان ٹو سکھر موٹروے کی طرف بھیجا جائے گا شہریوں سے گزارش ہے کہ ملتان سے روانہ ہونے سے پہلے رہنمائی حاصل کریں متبادل راستے اختیار کریں سی ٹی او کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت ھماری اولین ترجیح ہے جن پوائنٹس سے ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائےگا وہاں ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔