کرائمز

سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاہور (آئی این پی) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اے وی ایل ایس اقبال ٹاﺅن کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاﺅن اور ڈاکوﺅں کے درمیان ہنجروال کے علاقے میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا ۔ اطلاع ملی تھی کہ ایک مکان میں خطرناک ڈاکو چھپے ہیں سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاﺅن نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی۔۔زخمی ڈاکو سبحان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button