نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکاندار محمد ولی خان جاں بحق
پل گیارہ (بلال صابر چیمہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکاندار محمد ولی خان جاں بحق تفصیل کے مطابق تھانہ عطاء شہید 46 اڈا نزد سیم نالہ محمد ولی نے سرگودہا فیصل اباد مین روڈ کے قریب دودھ دہی کی شاپ بنائی ہوئی تھی حسب معمول رات کے 10 بجے کے قریب وہ دکان کا شٹر بند کر کے تالا لگا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائر مار دیا محمد ولی کی ڈیڈ باڈی ساری رات دکان کے باہر پڑی رہی صبح پانچ بجے کے قریب ہمسائے دکاندار نے ا کر دیکھا تو ارد گرد کے لوگوں کو اکٹھا کر کے پولیس کو اطلاع دی جس پر مقامی تھانے کے پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہاسپٹل 46 اڈا منتقل کر دیا گیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی گئی مرحوم کی عمر 40 سے 42 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے پولیس شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کاروائی میں مصروف عمل ہے