کرائمز

اصلاح معاشرے کےلئے تقویٰ اور پرہیزگاری ناگزیر ہے‘ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور (آئی این پی) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اصلاح معاشرے کےلئے تقویٰ اور پرہیزگاری ناگزیر ہے ، مہذب اور کامیاب معاشرے کی بنیاد اچھے اخلاق اور بلند کردار پر رکھی جاتی ہے، اچھا اخلاق اور بلند کردار انسان کی عزت اور وقار میں اضافہ کرتاہے، پرہیز گاری نہ صرف فرد کو سنوارتی ہے بلکہ پورے معاشرے کو امن و سکون عطا کرتی ہے، بدقسمتی سے آج کے دور میں سچائی، دیانتداری، بردباری اور خلوص جیسے اوصاف کم ہوتے جا رہے ہیں جو معاشرتی تنا¶، بداعتمادی اور بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں، اسلامی تعلیمات کے مطابق نبی کریمﷺ کا سب سے روشن پہلو آپ کا اخلاقِ حسنہ تھا۔ آپ نے فرمایا ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں“۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے: (اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے) اسلام کا پیغام صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ اچھے اخلاق، سچائی، امانت داری، بردباری اور خلوص ہی دین کا اصل حسن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناءچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے حالیہ شدید بارشوں سے مختلف علاقوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع، گھروں، فصلوں اور املاک کا نقصان نہایت افسوسناک اور قابلِ ہمدردی ہے۔ ہم مرحومین کےلئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے حکومت اور رفاہی اداروں سے اپیل کی کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کی جائے اور ان کےلئے رہائش، خوراک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ انہوں نے فلاحی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت آگے بڑھ کر متاثرین کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے پیشگی انتظامات، نکاسی¿ آب اور شہری منصوبہ بندی کو بہتر بنانا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button