کرائمز
منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
قصور۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ الہ آباد پولیس کی کاروائی ایس ایچ او غلام صابر چھینہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بدنام زمانہ 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام سے زائد آئس اور ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد ملزمان قصبہ الہ آباد اور گردونواح میں منشیات کے مکروہ دھندے سے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں