کرائمز

ساہیوال :پٹرولنگ پولیس اور ہائی وے ملازمین کی مشترکہ کاروائی

ساہیوال کسووال (فرحان عباس قریشی)کسووال نہر 12 کے ساتھ سڑک پر بننے والے خطرناک گڑھوں کو پر کر کے حادثات سے بچاؤ، پٹرولنگ پولیس اور ہائی وے ملازمین کی مشترکہ کاروائی کسووال کے نواحی علاقے میں حالیہ بارشوں کے باعث نہر 12 کے ساتھ واقع سڑک کے مختلف مقامات پر گڑھے پڑ گئے تھے جو ٹریفک کے لیے خطرے کا باعث بن رہے تھے، ان گڑھوں کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی تھیں اور کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔ پٹرولنگ پولیس کوٹلہ ادیب شہید کے جوانوں نے محکمہ ہائی وے کے ملازمین کے ساتھ مل کر بروقت اور مؤثر کارروائی کی اور سڑک پر موجود ان تمام خطرناک گڑھوں کو مٹی ڈال کر پر کیا جس سے ٹریفک کی روانی بحال ہوئی اور عوام کو شدید پریشانی سے نجات ملی۔ علاقہ مکینوں نے پٹرولنگ پولیس اور محکمہ ہائی وے کے عملے کی مشترکہ کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات عوامی خدمت کا بہترین نمونہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button