کرائمز
اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا حفاظتی بند اور ممکنہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا حفاظتی بند اور ممکنہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے آج حفاظتی بند کا دورہ کیا اورموضع ماڑھا بی ایچ یو ماڑ ھا موضع سومن طاہر پور نواں شہر بگڑیں جلالپور کھاکی میں ممکنہ فلڈ ریلیف کیمپ کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے بند کی موجودہ صورتحال کا معائنہ کیا اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے ریلیف کیمپ کی لوکیشن، دستیاب سہولیات، اور انتظامی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے ہمہ وقت تیار رہیں۔