کرائمز

بااثر گوالہ مافیا کی پھر جیت ‘اندرون شہر گندگی ‘غلاظت کی سب سے بڑی اماجگاہ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)بااثر گوالہ مافیا کی پھر جیت ‘اندرون شہر گندگی ‘غلاظت کی سب سے بڑی اماجگاہ ہزاروں بھینسوں ‘گائیوں ‘مویشیوں کو شہر سے باہر نکالنے کا بڑا آپریشن پھر مبینہ ناکام ‘ایک مخصوص برادری سے تعلق رکھنے والے گوالوں نے بڑے بڑے اعلی آفسروں کی دوڑیں لگوا کر گوجرانوالہ شہر کے اندر قائم تقریباً پچاس ہزار سے زائد بھینسوں ‘گائیوں کے باڑے دور دراز نکالنے کی حکمت عملی گرینڈ آپریشن ناکام بنا دیا ۔ جبکہ عرصہ پچاس سال سے بھینسوں کے انخلاء کا آپریشن آفسر شاہی کیلئے چیلنج بن کر رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ و ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ شہر میں گندگی کی سب سے بڑی وجہ بھینسوں ‘گائیوں ‘گھوڑوں ‘گدھوں کے گوبر ‘فضلے ‘پیشاب سے گٹروں ‘نالیوں ‘نالوں سیوریج سسٹم کی بندش کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ جبکہ گوالوں نے گوجرانوالہ کو گوالا اسٹیٹ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ بار بار کوششوں کے باوجود بھینسوں ‘مویشیوں کو گوجرانوالہ شہر سے باہر نکالنے کیلئے سرگرم عمل و متحرک افسران اہلکاران ناکام ہو چکے ہیں ۔ تاہم متعلقہ حکام سے فی الحال بھینس مافیا کیخلاف آپریشن روک دیا ہے ۔ جس پر عوام تشویش و تنقید کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button