ملزمان کو سزائے موت اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کا حکم
کوٹ رادھا کشن۔(اصغر علی سے )بعدالت جناب رانا محمد فاروق وکیل صاحب ایڈیشنل سیشن جج کوٹ رادھا کشن نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ نمبر 938/22 جرم 376/375A تھانہ کوٹ رادھا کشن میں ملزم محمد شفیق ولد رفیق قوم نائی ساکن بھوتن پورہ تحصیل کوٹ رادھا کشن ضلع قصور محمد حبیب ولد جاوید قوم نائی ساکن گندیاں تحصیل پتو کی ضلع قصور میں ملزمان کے خلاف سی سی ٹی فوٹیج سامنے انے پر اور سی سی ٹی فوٹیج شناخت ہونے پر اور فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ میچ کرنے پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ ثابت ہونے پر وکٹم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بہانے سے ورغلا کر شہر سے دور لے جا کر ویران جگہ پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور رات نو بجے لڑکی کو واپس جانے دیا دونوں ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ مثبت ہونے کی وجہ سے محترم جناب رانا محمد فاروق وکیل نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو سزائے موت اور تین تین لاکھ روپے دیے جانے وکٹم کو اور اگر عدم ادائیگی مزید چھ چھ ماہ قید با مشقت سنائی گئی کوٹ رادھا کشن سیشن عدالت سے یہ پہلا فیصلہ ہے جو جرم 375 اے میں سنایا گیا ہے اس لحاظ سے کوٹ رادھا کشن عدالت سیشن سے یہ تاریخی فیصلہ ہے کورٹ رپورٹر محمد اصغر کنول