مون سون اسپیل نے کسانوں کی ہزاروں ایکڑ دہان کی کاشت فصل تباہ
جلالپور بھٹیاں (فیصل شبیر) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جلالپور بھٹیاں اور اس کے مضافاتی علاقے مون سون اسپیل کی زد میں آ گئے ہزاروں ایکڑ پر دھان کی کاشت فصل تباہ ھو گئی متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا تحصیل انتظامیہ فوٹو سیشن میں مصروف تحصیل انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث نکاسی آب پر تنازعات جنم لے رہے ہیں متعدد دیہات میں پانی گھروں میں داخل ھو گیا لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہے گئے نکاسی آب کے تنازع پر لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد ہسپتال میں زیر علاج ہیں تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ھوئی ھے بارش کا پانی قبرستانوں میں داخل ھونے کی وجہ سے متعدد قبریں زمین بوس ہو گئیں تحصیل انتظامیہ اگر فوٹو سیشن کی بجاۓ بروقت برساتی نالوں کی کی صفائی اور آبی گذرگاہوں کو کھول دیتی تو متعدد دیہات کے باشندے محفوظ رہتے اور نکاسی آب پر قتل و غارت نہ ھوتی چھتیں گرنے اور دیواریں گرنے کے واقعات بھی رونما ھو چکے ھیں نالہ وکھ میں چودہ سالہ زین ڈوب کر جانبحق ھو گیا بے حس تحصیل انتظامیہ متاثرین کی مدد کو نہ پہنچے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ہی بارش کے پانی کو نکالتے رہے