کرائمز

اتائیت کا خاتمہ میرا مشن ہے،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف راؤ

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز، اتائیت کا خاتمہ میرا مشن ہے، انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف راؤ کی شجاع آباد پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوتفصیلات کے مطابق نو تعینات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ڈی ایچ او) شجاع آباد ڈاکٹر آصف راؤ نے چارج سنبھالتے ہی شجاع آباد میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں اتائیت کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز شاہ پور اُبھہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو اتائی افراد، سجاد اور عرفان کے غیر قانونی کلینک سیل کر دیے۔ ان کے خلاف چالان مرتب کر کے ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیے گئے، جبکہ ممنوعہ ادویات کی فروخت اور دیگر خلاف ورزیوں پر مقدمات بھی درج کرا دیے گئے ہیں۔شجاع آباد پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف راؤ کا کہنا تھا کہ "اتائیت ایک خطرناک ناسور ہے جو عوام کی صحت و زندگی سے کھیل رہا ہے۔ میری بھرپور کوشش ہے کہ شجاع آباد کو اتائی عناصر سے پاک کیا جائے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ صرف مستند اور کوالیفائیڈ ڈاکٹروں سے علاج کروائیں۔ اگر کوئی شخص غیر تربیت یافتہ افراد سے علاج کرواتا ہے تو وہ خود اپنی زندگی خطرے میں ڈالتا ہے۔ڈاکٹر آصف راؤ نے عزم ظاہر کیا کہ اتائیت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button