فیلو شپ کو بھی پروموٹ کیا جائے گا ،حنا چغتائی
ملتان ( ظفر اسلام ) انر ویل مڈ ٹاؤن کے سالانہ انتخابات حنا چغتائی صدر شبانہ شاہد سیکرٹری منتخب ہو گئیں ڈسٹرکٹ چیئرمین انر ویل انٹر نیشنل جینا اعجاز نے صدارتی کالر پہنادیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی ایگزیکٹو ممبر اور ڈائریکٹر سلکو شائن پینٹس حنا چغتائی کو انر ویل ملتان مڈٹاؤن کلب کی صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ سیکرٹری کے لیے شبانہ شاہد کو منتخب کیا گیا گزشتہ روز انر ویل ڈسٹرکٹ 343کی سالانہ انسٹالیشن تقریب میں ڈسٹرکٹ چیئرمین جینا اعجاز نے نومنتخب صدر حنا چغتائی کو صدارتی کالر پہنایا اور انکا عہدہ باقاعدہ تنصیب کیا تقریب میں انرویل ڈسٹرکٹ 343کے تمام کلبز عہدیداران نے شرکت کی اور حنا چغتائی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر نومنتخب صدر حنا چغتائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انرویل انٹرنیشنل کے چارٹر پر پورا اترتے ہوئے سماجی فلاحی خدمات کے ساتھ ساتھ فیلو شپ کو بھی پروموٹ کیا جائے گا