علاقائی خبریں

زون پی پی 60کے تحت یونین کونسل20 میں عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کر دی گئی۔

گوجرانوالہ ( رانا عبدالغفار خاں )جماعت اسلامی زون پی پی 60 کے زیرِ اہتمام ”رابطہ عوام کمیٹی” کا پہلا باضابطہ اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کی صدارت امیر زون پی پی60 شیخ محمد افضل نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع گجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا، ضلعی جنرل سیکرٹری علی رضا حسنی، ڈپٹی سیکرٹری زون محمد ابتسام گل، ناظم یوسی 20محمد یوسف بٹ، صدر یوتھ ذوالفقار سندھو، برادر سلمان مغل سیکرٹری یو سی 20، مفتی ذوالفقار، مولانا عبدالعزیز تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع مظہر اقبال رندھاوا نے عوامی رابطہ کمیٹیا ں کے ارا کین کو مبارکبا د دی اور کہا کہ جما عت اسلامی کا مشن ہے کہ عوام کی خدمت کرنا اور اصلا ح کرنا ہے جو ابھی تک جما عت اسلامی کے رکن نہیں بنے میں ان سے درخواست کرتا ہو ں کہ تمام لو گ جما عت اسلا می کے رکن بنے اپنی آن لائن رجسٹر یشن کر وائیں۔اس مو قع پر ناظم یوسی 20محمد یوسف بٹ نے کہا کہ عوامی رابطہ کمیٹیاں کامقصد عوامی مسائل کی نشاندہی، ان کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی اور علاقائی سطح پر جماعت اسلامی کے پیغام کو عام کرنا تھا۔اجلاس میں درج ذیل اہم نکات پر غور کیا گیا:علاقے کے بنیادی مسائل جیسے صفائی، پانی کی قلت، اسٹریٹ لائٹس کی خرابی اور سڑکوں کی خستہ حالی پر تفصیلی گفتگو۔رابطہ عوام کمیٹی کے اراکین کی ذمہ داریوں کا تعین اور ان کے لیے تربیتی نشستوں کا اعلان۔ہر محلہ میں کمیٹی کی نمائندگی کو مؤثر بنانے کے لیے رابطہ دفاتر کے قیام کا فیصلہ۔ منشیات کے خلاف مہم کا آغازاجلاس میں خاص طور پر علاقے میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی اور اس کے منفی اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رابطہ عوام کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ منشیات کے ناسور کے خلاف بھرپور عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی، جس میں نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے مساجد، اسکولز اور کمیونٹی سینٹرز میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع کمیٹی یا متعلقہ اداروں کو دیں۔امیر زون پی پی60 شیخ محمد افضل نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور منشیات جیسے سنگین مسئلے کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرے گی۔ ”ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ہمیں سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،” انہوں نے کہا۔اجلاس کے اختتام پر دعا کی گئی اور تمام اراکین نے عزم کیا کہ وہ دینی، سماجی اور اصلاحی خدمات کے اس مشن کو دلجمعی سے جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button