کرائمز
منصورہ بازار میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
لاہور(آئی این پی)منصورہ بازار میں شوہر نے نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔مقتولہ کی شناخت 45 سالہ صائمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوﺅں پر کاروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ۔