کرائمز

امیر الدین میڈیکل کالج میں علمی نشست کا انعقاد

لاہور( آئی این پی)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس میں تحقیق، تنقیدی سوچ اور عملی تربیت کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ جب یہ ڈاکٹرز اپنی پیشہ ورانہ عملی زندگی میں جائیں تو مریضوں کو بہتر معیاری ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی یقینی بنا سکیں اور ایمرجنسی صورت حال سے بخوبی نمٹنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہوں تاکہ ہسپتال پیشنٹ فرینڈلی ماحول کا عملی نمونہ بن سکیں۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نئی تعلیمی حکمتِ عملیوں کو اپنائیں تاکہ طلبہ کو ایک مضبوط علمی و پیشہ ورانہ بنیاد فراہم کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر فاروق افضل نے میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے اور تدریسی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک علمی نشست کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصہ ممتاز میڈیکل ٹیچر اور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر آفتاب محسن تھے جبکہ اس موقع پر ایم ایس پروفیسر فریاد حسین ،پروفیسر ندرت سہیل، پروفیسر فرح شفیع، پروفیسر شندانہ طارق، پروفیسر آمنہ ا حسن چیمہ، ڈاکٹر جاوید مگسی، پی جی ایم آئی کے فیکلٹی ممبرا ن، ینگ ڈاکٹرز اور اے ایم سی کے سٹوڈنٹس بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس علمی نشست/ گرینڈ کلینیکل لیکچر میں میڈیکل ایجوکیشن کے مختلف پہلو¶ں پر روشنی ڈالی گئی جس میں تدریسی مہارتوں میں بہتری، طلبہ کی تربیت میں اخلاقیات کا کردار، اور تدریس میں ٹیکنالوجی کے م¶ثر استعمال جیسے موضوعات شامل تھے۔ معروف ماہر طب ڈاکٹر آفتاب محسن نے اپنے خصوصی لیکچر میں کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کسی بھی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ آج کے دور میں جہاں طب کے میدان میں تیز رفتار ترقی ہو رہی ہے، وہیں تدریسی نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا میڈیکل ایجوکیشن میں بہتری صرف ایک تعلیمی ضرورت نہیں بلکہ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ اس کے بغیر صحت کا نظام ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی لیکچر کی بجائے جدید تدریسی طریقوں پر مبنی تربیت کا فروغ،فیکلٹی ورکشاپس، سیمینارز اور ریفریشر کورسز کے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز، ویڈیوز اور ورچوئل لیبارٹریز کو بھی نصاب کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تحقیقی کلچر اور فیڈ بیک کو بھی فروغ دینا ہو گا،طلبہ کو ریسرچ کے مواقع دئیے جائیں تاکہ وہ علم و عمل دونوں میں آگے بڑھ سکیں۔ آخر میں شرکاءنے نشست کے دوران مختلف موضوعات پر سوالات اٹھائے اور تجاویز پیش کیں، جنہیں انتظامیہ نے سراہا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس قسم کی علمی نشستوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button