کرائمز

4 کروڑ 10 لاکھ افراد انتہائی غربت میں جا سکتے ہیں‘ عالمی بینک

لاہور( آئی این پی)عالمی بینک کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کی کوششیں شدید متاثر ہو سکتی ہیں اور 2050 تک مزید 4 کروڑ 10 لاکھ افراد انتہائی غربت میں دھکیلے جا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید موسم، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ اور روزگار کے مواقع میں کمی ترقی پذیر ممالک بالخصوص جنوبی ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکہ کو زیادہ متاثر کرے گی۔رپورٹ کا عنوان دی فیوچر آف پوورٹی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو عالمی سطح پر معاشی پیداوار میں 2100 تک 23 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button