کرائمز

ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد

اسلام آباد (خواجہ حمزہ ) ایس پی سیکورٹی آپریشنز پری گل ترین کا پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد،اردل روم کامقصد پولیس افسران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ آف پولیس سکیورٹی آپریشنز پری گل ترین نے پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا،اردل روم میں پولیس افسران نے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل ایس پی سکیورٹی آپریشنز کے سامنے رکھے،حل طلب مسائل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے باقی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفئیر سمیت ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button