کرائمز

تیز رفتار ٹرک نے راوی پل پر موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل ڈالا

لاہور( آئی این پی)راوی پل پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ماں اور چھ ماہ کا شیر خوار بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت23 سالہ ارم اور بچے کی شناخت چھ ماہ کے عمر کے ناموںسے ہوئی ہے۔ حادثے کے وقت عدنان اپنی بیوی ارم اور بیٹے عمر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بتی چوک کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس نے لاشیں تحویل میں لے لیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button