کالا خطائی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کا ڈبہ پٹری سے اتر گیا
فیروزوالہ(آئی این پی) لاہور سے نارووال جانے والی 211 اپ نارووال پسنجرمسافر ٹرین کالاخطائی کے قریب ٹریک کمزور ہونے کی وجہ سے پٹری سے اتر گئی ٹریک دو حصوں میں تقسیم۔ہو گیا تاہم مسافر محفوظ رہے آٹھ روز کے دوران ٹرینوں کا پٹری سے اترنے کا یہ تیسرا افسوس ناک واقعہ ہے اس حادثہ کے باعث علامہ اقبال ایکسپریس سمیت کئی گاڑیاں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں بتایا گیا ہے کہ نارووال پسنجر ٹرین لاہور سے نارووال جارہی تھی جب مذکورہ مسافر ٹرین نارنگ منڈی کے نواحی کالاخطائی کے قریب پہنچی تو اچانک زور دار دھماکہ سے مسافر ٹرین کا ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا اورمتعدد مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ سینکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورمسافر دن بھر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے جنگل بیاباں میں مسافر پانی کی بوند کو ترستے رہے اور شدت کی گرمی کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا واضح رہے کہ مذکورہ سیکشن پر سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس لاہور سے وزیر آباد جانے والی سیالکوٹ ایکسپریس لاثانی ایکسپریس سمیت کئی اہم ٹرینیں چلتی ہیں ریلوے نے مذکورہ سیکشن کے ٹریک کو طویل عرصہ سے غیر معیاری ناقص اور خطرناک قرار دے رکھا ہے جگہ جگہ ہزاروں کی تعداد میں نٹ بولٹ غائب ہیں نشی حضرات روزانہ چوری کرتے ہیں ریلوے پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی اور افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ آج تک ریلوے مذکورہ ٹریک کو خطرناک قرار دینے کے باوجود نیا ٹریک نہیں بچھا سکی جس کی وجہ سے آٹھ روز کے دوران ٹریک ٹوٹنے اور مسافر ٹرینوں کا پٹری سے اترنے کا یہ تیسرا افسوس ناک واقعہ ہے ڈیلی پسنجر ریلوے پاکستان کے مرکزی چئیرمین حافظ قیوم نے شدید احتجاج کرتے کہا ہے کہ ریلوے مسافروں کی جانوں و مال سے کھیل رہے ہے اس طرح کوئی خوف ناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے ریلوے افسران ہنگامی بنیادوں پر فوری توجہ دیں تاکہ ٹرینوں کی رفتار میں بھی اضافہ ہو