کرائمز

ڈکیتی اور چوری کے مقدمہ کا ملزم تھانے سے فرار

فیروزوالہ(آئی این پی) تھانہ نارنگ سے فرار ہونے والا ڈکیتی کا ملزم عثمان ولد بشیر سرویا سکنہ بھٹے کوٹ ہتھکڑی سمیت نارنگ موڑ سے گرفتار کرلیا گیا پولیس نے بروقت علم ہو جانے پر دوڑیں لگا دیں اور اسے گرفتار کرلیا بتایا جاتا ہے کہ متعدد ڈکیتیوں اور جوریوں میں ملوٹ ملزم عثمان بشیر سرویا کو آج نارنگ منڈی پولیس نے ریمانڈ کےلئے عدالت میں پیش کرنا تھا پولیس نے اسے حوالات سے نکالا اس دوران تھانہ میں لڑائی جھگڑے کے واقعہ پر لوگوں کا کافی رش تھا ملزم تھانہ میں رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چپکے سے فرار ہو گیا تھوڑی دیر بعد ملزم کو تھانہ سے غائب پاکر پولیس کے پاوں سے زمین نکل گئی پوری نفری نے اس کی تلاش شروع کر دی بالاخر اسے نارنگ موڑ کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا اور پولیس نے سکھ کا سانس لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button